امریکہ کی یکطرفہ اور غیر قانونی علحٰیدگی کے باوجود باقی فریقین جوہری معاہدے پر کار بند رہیں گے
روسی وزیرخارجہ :
نیوزنور28نومبر/ روس کے وزیر خارجہ نے ایران جوہری معاہدے میں شامل تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاہدے کے نفاذ کے لئے اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق روسی وزیر خارجہ ’’سرگئی لاوروف‘‘ نے پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب ژان ایو لیدریاں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس اور فرانس ایران جوہری معاہدے پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جوہری معاہدے کے تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے کئے وعدوں پر کاربند رہیں۔
سرگئی لاوروف نےکہا کہ انہوں نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ ایران جوہری معاہدے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے میں ایران، چین اور روس سمیت تین یورپی ممالک فرانس، جرمنی، برطانیہ شامل ہیں لہذا ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ اس اہم دستاویز پر قائم رہیں۔
روسی وزیر خارجہ نےمزید کہا کہ جوہری معاہدے کے فریقین کو مؤثر اقدامات اُٹھانا ہوں گے تا کہ یہ معاہدہ امریکہ کی یکطرفہ اور غیرقانونی علحٰیدگی اور ایران مخالف دھمکیوں کی وجہ سے ختم نہ ہو۔
- ۱۸/۱۱/۲۸