ایران جوہری معاہدہ یورپ اور علاقائی سلامتی کا ستون ہے
خاتون یورپی رہنما :
نیوزنور28نومبر/ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی خاتون سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور یورپ جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کے لئے پُرعزم ہیں کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ معاہدہ خطے اور یورپی ممالک کی سلامتی کا اہم ستون ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق خاتون یورپی رہنما ’’فیڈریکا موگرینی‘‘ نے برسلز میں ایران کے قومی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کے ساتھ خصوصی ملاقات میں کہا کہ ایران اور یورپ جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کے لئے پُرعزم ہیں کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ معاہدہ خطے اور یورپی ممالک کی سلامتی کا اہم ستون ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور یورپ مکمل طور پر جوہری معاہدے کا
پابند رہیں گے کیونکہ یہ عمل عالمی معاہدوں کی پاسداری کا تسلسل ہے۔
بیان کے مطابق فریقین نے ایران جوہری معاہدے سے متعلق تازہ ترین
صورتحال کا جائزہ لیا اور اس معاہدے کے من و عن نفاذ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ بھی
کیا۔
یورپی یونین کی اعلٰی نمائندے نے پُرامن جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پُرامن جوہری شعبے میں تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے سے ایران کی پُرامن جوہری سرگرمیوں سے متعلق باہمی اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔
علی اکبر صالحی اور فیڈریکا مغرینی نے اس ملاقات میں ایران مخالف غیرقانونی امریکی پابندیوں بالخصوص نیوکلیئر سیفٹی نظام اور ادویات کی صنعت پر عائد پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں ناقابل قبول قرار دے دیا۔
- ۱۸/۱۱/۲۸