ٹرمپ امریکہ میں اسرائیلی لابی کے احکامات پر عمل پیراہیں
معروف امریکی تجزیہ کار:
ٹرمپ امریکہ میں اسرائیلی لابی کے احکامات پر عمل پیراہیں
نیوزنور02مئی/ایک معروف امریکی تجزیہ نگار نے ایرانی وزیر خارجہ کے اس انتباہ کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کی صورت میں ایران بھی معاہدے سے نکل سکتا ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک جوہری معاہدے سے ایران کی ممکنہ دستبرداری کو تیارنہیں ہیں کیونکہ یہ ممالک ایران میں بھاری سرمایہ لگا چکے ہیں ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق روسی میڈیا کے اتھ انٹرویو میں‘الگزنڈرآزادگن‘نے ایرانی وزیر خارجہ کے اس انتباہ کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کی صورت میں ایران بھی معاہدے سے نکل سکتا ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک جوہری معاہدے سے ایران کی ممکنہ دستبرداری کو تیارنہیں ہیں کیونکہ یہ ممالک ایران میں بھاری سرمایہ لگا چکے ہیں ۔
انہوں نےکہا کہ جوہری معاہدے سے ایران کے نکلنے سے یورپی ممالک کوبھاری نقصان ہوگا۔
انہوں نے ایران کے خلاف ٹرمپ کے موقف کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ پر اوبامہ کے دور صدارت کے دوران سےہی حملوں کا آغاز ہوا جب واٗت ہاوس نے ایران پر تیل سے متعلق پابندیوں میں توسیع کر دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکی پابندیوں سے ایران کی معیشت کو بڑا نقصان پہنچا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ اپنے موقف سے ہرگز دستبردار ہونے والا نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ جوہری معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کرتا پھر ایران کو اسکا سخت جواب دینے کےلئے تیار رہنا چاہئے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے نکلنے کی صورت میں ایران اس معاہدے سے متعلق اپنے کسی بھی وعدے کی پاسداری نہیں کرے گا اور یورنیم کی افزودگی کے عمل کو تیزی کے ساتھ شروع کرے گا۔
ایران نے گزشتہ 3 سال کے دوران جوہری معاہدے پر عمل کیا اورجوہری توانائی کی عالمی ایجنسی نے جنوری 2016 سے اب تک 10 مرتبہ اپنی رپورٹوں میں کہا ہے کہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا لیکن امریکہ نے اس معاہدے میں شریک ملک کی حیثیت سے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ایٹمی معاہدے میں اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں اور انھوں نے دھمکی بھی دی ہے کہ اس معاہدے میں اگر تبدیلی نہیں کی گئی تو امریکہ اس سے نکل جائے گا تاہم ایران نے ٹھوس اور دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر پھر سے گفتگو اور اس میں رد و بدل کسی بھی طور قابل قبول نہیں ہے۔