نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


عراقی حزب اللہ:

 نیوزنور28نومبر/عراقی حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر نے عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی سر زمین پر ایک بھی امریکی فوجی کی موجودگی برداشت نہیں کریں گے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق’’جنرل ابودی‘‘ نے عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا  کہ عراق کی سر زمین پر ایک بھی امریکی فوجی کی موجودگی برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں امریکی افواج کی موجودگی سے متعلق ہمارا مؤقف اٹل ہے اور ہم بغداد حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکی فوجیوں کو ملک سے نکالنے کے فوری اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ داعشی عناصر کو شام سے عراق منتقل کرکے عراق کے امن کو درہم برہم کرنے کی دوبارہ کوشش کررہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تاریخی ہیں اور دونوں کے درمیان ایک طویل مشترکہ سرحد پائی جاتی ہے ۔

موصوف  رکن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہزاروں سال پُرانے ہیں اور دنیا کی کوئی بھی طاقت ان تعلقات کو سبو تاژ نہیں کر سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ آج دشمنان اسلام عراق اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان دوستانہ تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم ان کی یہ کوشش کبھی بھی کامیاب نہیں ہو نگے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی