بن سلمان کا دورہ تیونسی عوام کی توہین ہے
سابق تیونسی وزیر اعظم :
نیوزنور28نومبر/تیونس کے سابق وزیر اعظم نے بن سلمان کے دورہ تیونس کو ملک کی عوام ،ان کے انقلاب،آزادی،انصاف اور انسانی حقوق کی توہین قرار دیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق سماجی رابطے کی وین سائٹ ’’حمادی الجبالی‘‘ نے لکھا کہ تیونس کے سابق وزیر اعظم نے بن سلمان کے دورہ تیونس کو ملک کی عوام ،ان کے انقلاب،آزادی،انصاف اور انسانی حقوق کی توہین قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بن سلمان کا دورہ چاہئے تیونسی حکومت کی دعوت پر ہو یا اُن کی مرضی سے تیونسی انقلاب اور یہاں کی عوام کی ساکھ پر ایک سیاہ دھبہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بن سلمان کا دورہ کسی بھی طرح سے تیونسی عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔
موسوف سابق وزیر اعظم نے کہا کہ تیونسی عوام مادی فوائد کے پیچھے نہیں بلکہ امن ، انصاف و آزادی کی حامی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیونسی عوام ظلم و جبر اور آمریت کے خلاف ایک بہادر قوم ہے ۔