نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


تحریک مقاومت حماس کے رہنماء:

 نیوزنور27نومبر/فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک  حماس کے رہنماء نے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک اس وقت غاصب ریاست اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو ایک معمولی بات کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے جبکہ ایسے اقدام فلسطینی عوام کے ساتھ غداری اور اسرائیلی مظالم میں شریک ہونے کے مترادف ہیں اسلئے  عرب ممالک  کواپنی اس روش ترک کر نی چاہئے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حماس کے رہنما ء’’اسامہ حمدان‘‘ نے کہا  کہ امریکہ یہ کوشش کر رہا ہے کہ خطے میں مسئلہ فلسطین کو فراموش اور مسلم اقوام کو اس سے دور کیا جائےاور اس لئے امریکہ اس مقصد کے لئے اسرائیل اور بعض عرب ممالک کا ایک جعلی اتحاد وجود میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ عرب ممالک کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے کسی بھی اقدام سے دوری اختیار کرنی چاہئے جس سے فلسطینی عوام کمزور اور غاصب اسرائیل کو تقویت ملتی ہو۔

موصوف رہنماء نے کہا کہ عرب ممالک نے اب تک دو تاریخی غلطیوں کا ارتکاب کیا ہے امریکہ کو ایک سچا دوست تسلیم کرنا بعض عرب ممالک کی پہلی تاریخی غلطی ہے جبکہ اسرائیل سے اپنے مفادات کا توقع رکھنا ان ممالک کی دوسری بڑی غلطی ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ نہ کسی عرب ملک سے وفا کرے گا اور نہ ہی اسرائیل کسی کے مفاد کا تحفظ کرے گا لہذا ان عرب ممالک کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنی چاہئے۔

حماس کے رہنماء نے مزیدکہا کہ اگر عرب ممالک کی حکومتیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنا بھی چاہئیں تو عوام ان کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے اور تمام عرب ممالک میں عوام کی جانب سے حکومت کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا جائے گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی