وحدت کانفرنس نے اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کیا
سیکریٹری دارالافتای فلسطین:

نیوزنور27نومبر/لبنان میں قایم فلسطینی دارالافتای کے سیکریٹری جنرل کے مطابق تہران میں منعقدہ وحدت کانفرنس اور اس میں شیعہ سنی علما ءکی وحدت سے اسلام کا درست چہرہ دیکھنے کو ملاہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں قایم فلسطینی دارالافتای مرکز کے سیکریٹری جنرل’’شیخ محمد سلیم اللبیادی ‘‘ نے کہا کہ مختلف مسالک کے علماء کی شرکت نے دنیا کے سامنے اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کیاہے ۔
شیخ محمد سلیم اللبابیدی نے ایک سوال کہ کیوں ان کانفرنسوں میں شرکت کے باوجود عملی وحدت کا قیام مشکل بن جاتا ہے کے جواب میں کہاکہ ان کانفرنسوں کے اعلامیہ یا قرار دادوں پر عملی اقدام معاشرے کے تمام طبقوں کی بھرپور حمایت کے بغیر دشوار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض ممالک میں ان قرار دادوں پر اجرا آسان ہے مگر بعض ایسے ممالک ہیں جو اس وحدت کی راہ میں حایل ہیں۔
شیخ محمد سلیم اللبابیدی کے مطابق بہت سے ادارے اور مراکز ان امور پر ایمان رکھتے ہیں مگر عملی اقدام کے لیے حکومتوں کی حمایت ضروری ہے۔
فلسطینی دارالافتای کے مطابق جب اسلام میں اتحاد تھا تو یہ دنیا پر حکمرانی کررہا تھا مگر اختلافات نے مسلم دنیا کو پستیوں میں ڈال دیا ہے اور ایک سازش کے تحت بعض شدت پسند بھی اس بدنامی کی سازش میں شریک کار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت سی اہم شخصیات ذاتی مفادات کے لیے وحدت کے اقدامات پر عمل کرنے سے گریرزکرتے ہیں اور انکے لیے اسلامی وحدت شاید نقصان دہ ہے۔
موصوف سیکرٹری نے روہنگیا اور فلسطین میں عملی حمایت کو ان باتوں پر دلیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف مسائل کی وجہ سے ان مظلوموں کی عالمی سطح پر حمایت نہیں کی جاتی۔