نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


روسی نائب  وزیر خارجہ :

 نیوزنور27نومبر/روس کے نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے عالمی معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایک مکروہ سوچ کے تحت میزائل پروگرام سے متعلق ایران پر الزام عائد کرنا چاہتا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی نائب  وزیر خارجہ ’’سرگئی ریابکوف‘‘ نے ماسکو میں ایک پریس کانفرنس  میں امریکہ کی جانب سے عالمی معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایک مکروہ سوچ کے تحت میزائل پروگرام سے متعلق ایران پر الزام عائد کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے عالمی معاہدوں اور دستاویزات سے نکلنے کے عمل میں تیزی آئی ہے جو نہایت تشویشناک بھی ہے۔

ریابکوف نے ایران مخالف امریکی الزامات اور عالمی معاہدوں سے امریکی علحٰیدگی کے اثرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے عالمی سطح پر امریکی خلاف ورزیوں کو دیکھتے آرہے ہیں مگر آج ان خلاف ورزیوں میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔

اعلٰی روسی سفارتکار نے کہا کہ پیرس ماحولیاتی معاہدے سے لے کر، ایران جوہری معاہدہ اور میزائل معاہدوں سے امریکی علحٰیدگی دنیا میں عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی کی مثالیں ہیں۔

انہوں نے ایران کے میزائل پروگرام سے متعلق کہا کہ ایران ملکی وسائل کے ذریعے اپنی عسکری صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔

موصوف نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام کو جوہری ہتھیاروں کی مبینہ تیاری سے جوڑنا غیرمنصفانہ بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران وہ واحد ملک ہے جہاں عالمی جوہری ادارہ باقاعدگی سے معائنہ کرتا رہتا ہے مگر بدقسمتی سے امریکہ ایران کے میزائل پروگرام کو سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 سے جوڑنا چاہتا ہے جبکہ ان دونوں میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

نائب روسی سفارتکار نے ایران پر الزامات لگانے کے امریکی مکروہ اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ عالمی میڈیا اس مسئلے پر مخلصانہ رپورٹس نہیں دیتا بلکہ وہ صرف مغربی قیادت کے خیالات کو شائع کرتا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی