فلسطینی مقاومتی تحریکوں نے غاصب صیہونی رژیم کے طاقت کے طلسم کو توڑنے میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے
فلسطینی محقق:
نیوزنور 27نومبر/فلسطین کے ایک محقق ومصنف نے کہا ہے کہ لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کی طرف سے فلسطینی مقاومتی تحریکوں کو فراہم کئے جانے والے جدید میزائلوں سے طاقت کا توازن مقاومتی محاذ کے حق میں تبدیل ہوا ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’فیض رشید‘‘نےکہاکہ لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کی طرف سے فلسطینی مقاومتی تحریکوں کو فراہم کئے جانے والے جدید میزائلوں سے طاقت کا توازن مقاومتی محاذ کے حق میں تبدیل ہوا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینی مقاومتی تحریکوں نے غاصب صیہونی رژیم کے طاقت کے طلسم کو توڑنے میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقاومتی محاذ کی طاقت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے اوریہ بڑھتی طاقت فلسطین کی مکمل آزادی میں اہم کردار ادا کرنے جارہی ہے۔
فیض رشید نے کہاکہ بعض عرب ممالک نہ صرف اسرائیل کےساتھ تعلقات کو معمول لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں بلکہ وہ اسرائیل کے داخلی بحران کو بھی حل کرنے میں کردار ادا کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ فلسطین کی اسلامی مقاومت نے گذشتہ منگل کی صبح صیہونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پچاس سے زائد صیہونی بستیوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ پر جارحیت کے نئے دور میں سرکاری اور رفاہی خدمات کی عمارتوں اور حماس کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں تقریبا گیارہ فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق فلسطین کی اسلامی مقاومت نے صیہونی حکومت کے زیرقبضہ فلسطینی علاقوں پر ۵۳۰ میزائل اور راکٹ داغے جس کے بعد اسرائیل میں خطرے کی گھنٹی بج گئی اور صیہونی انتہا پسند خوف و وحشت میں مبتلا ہو گئے۔
- ۱۸/۱۱/۲۷