عرب ممالک فلسطینی عوام کے خلاف سازشوں میں مصروف
تحریک عمل اسلامی کے سربراہ:
نیوزنور27نومبر/لبنان کی تحریک عمل اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ کی طرح فلسطینی عوام اور قدس کی حمایت میں کھڑا ہے اور اس کے برعکس بہت سے عرب ممالک ظاہرا ًفلسطین کے ساتھ ہیں لیکن باطن میں فلسطین کے خلاف سازشیں کررہے ہیں اور سنچری ڈیل میں اسرائیل کی مدد کررہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ۳۲ ویں وحدت کانفرنس میں شریک لبنان کی تحریک عمل اسلامی کے سربراہ’’ زہیر جعید‘‘نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ کی طرح فلسطینی عوام اور قدس کی حمایت میں کھڑا ہے اور اس کے برعکس بہت سے عرب ممالک ظاہرا ًفلسطین کے ساتھ ہیں لیکن باطن میں فلسطین کے خلاف سازشیں کررہے ہیں اور سنچری ڈیل میں اسرائیل کی مدد کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ کی طرح وحدت کانفرنس کا میزبان ہے جس کا محور قدس اور مسئلہ فلسطین ہے۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران صرف شیعہ آبادی سے مخصوص نہیں ہے جیسا کہ امام خمینی رح نے فرمایا کہ انقلاب اسلامی ایران شیعیت سے مخصوص نہیں ہےبلکہ یہ عالم اسلام کا انقلاب ہے۔
لبنان کی تحریک عمل اسلامی ک سربراہ نے مزید کہا کہ جنہوں نے مکہ اور مدینہ پر حکومت قائم کی ہوئی ہے دراصل فلسطین کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں