نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ترک وزیر اعظم:

نیوزنور22مئی/ترکی کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیکر اور تل ابیب سے سفارت خانہ القدس منتقل کر کےجلتی پر تیل چھڑک دیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر دیا بکر میں القدس کے حوالے سے نکالی گئی ایک ریلی سے خطاب میں ترک وزیراعظم’’بن علی یلدرم‘‘ نے کہا کہ القدس پرظلم کرنے والوں پر لعنت ہے۔

 انہوں نے غزہ  پٹی میں اسرائیلی فوج کی بربریت میں درجنوں فلسطینیوں کی شہادتوں پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کامطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے القدس منتقلی عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ترک وزیراعظم نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ  پٹی میں اپنے وطن کا مطالبہ کرنے والے پرامن فلسطینیوں پر گولیوں کی بارش برسادی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور اس نے فلسطینیوں کے خون سے حرم شریف کو بھی رنگین کردیا ہےاوراسرائیلی ظلم کا مقابلہ کرنے کا ترکی سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

واضح رہےکہ امریکی حکومت نے 14 مئی کو تل ابیب سے اپنا سفارت خانے القدس منتقل کردیا تھا اس حوالے سے القدس میں تقریبات بھی منعقد کی گئیں جب کہ غزہ  پٹی میں نہتے فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے اس روز طاقت کا اندھا دھند استعمال کرکے ساٹھ سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی کردیے تھے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی