مسلمان ناموس رسالت (ص) پر قربان ہونے کو تیار ہیں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ:
نیوزنور27نومبر/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ مسلمان ناموس رسالت (ص) پر قربان ہونے کو تیار ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں مال روڈ پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام حمایت مظلومین و استحکام پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ’’حجت الاسلام ناصر عباس جعفری‘‘ نے کہا کہ مذہب اور قوم پرستی کے نام پر نفرتیں پھیلانے والے ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوئر اورکزئی اور چائنہ قونصل خانے پر حملہ کرنیوالے بزدل لوگ تھےبیگناہوں اور غریبوں پر حملے کرنیوالے درحقیقت درندے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشگردوں نے ایک مرتبہ پھر حملے کرکے قوم میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی ہے۔
موصوف سربراہ نے مزیدکہا کہ ناموس رسالت (ص) کے نام پر ناموس رسالت (ص) کی تحریک کو نقصان پہنچایا گیاسب مسلمان ناموس رسالت (ص) پر قربان ہونے کو تیار ہیں۔
- ۱۸/۱۱/۲۷