ایٹمی معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں
یورپی انرجی کمشنر:
نیوزنور27نومبر/یورپی یونین کے انرجی کمشنر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو نعم البدل موجود نہیں ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق برسلز میں ایران پورپ مذاکرات کے آغاز پر اپنے ایک بیان میں یورپی یونین کے انرجی کمشنر’’ آریاس کینیٹ‘‘ نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو نعم البدل موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی علحٰیدگی کے باوجود یورپی یونین اس معاہدے کو باقی رکھنا چاہتی ہے کیونکہ یہ ایک کار آمد معاہدہ ہے اور اس کا کوئی اچھا متبادل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدہ یورپ، خطے اور دنیا کی سلامتی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے اس موقع پر کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں ایران کو اس معاہدے کے فوائد حاصل ہوں گے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یورپ کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کا معاملہ کٹھائی میں پڑ جائے۔
انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر یہ معاہدہ ختم ہوا تو صورت حال تبدیل اور ہر چیز درہم برہم ہونے کا اندیشہ ہے۔
- ۱۸/۱۱/۲۷