ایران اسلامی دنیامیں اسٹریٹجک کردار ادا کررہا ہے
معروف انڈونیشائی اسکالر:
نیوزنور27نومبر/انڈونشیا کے ایک معروف اسکالرنے کہاہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی دنیا میں ایک اسٹریٹجک رول ادا کررہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تہران میں جاری ۳۲ ویں اسلامی وحدت کانفرنس کےموقعے پر میڈیا کےساتھ گفتگو میں ’’ڈکی سوفجان‘‘نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی دنیا میں ایک اسٹریٹجک رول ادا کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ میرا ماننا ہےکہ ایران اسلامی دنیا میں ایک اسٹریٹجک پوزیشن رکھتا ہے ۔
انہوں نے یمن ،شام ،عراق ،افغانستان اوردیگر ممالک میں جاری تنازعات پر افسوس کا اظہار کرتےہوئےکہاکہ ان تنازعات کو حل کرنےکیلئے مسلم
ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغرور عالمی طاقتیں مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنےکی کوششوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اتحاد ویکجہتی کا علمبردار ہے اور عالمی وحدت کانفرنس کے انعقاد سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مسلم دنیا میں ایران کی ایک اسٹریٹجک پوزیشن ہے۔
- ۱۸/۱۱/۲۷