نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی تجزیہ کار:

 نیوزنور 26نومبر/ امریکہ کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار نےسیاسی وانسانی حقوق کارکنان پرڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کے وحشیانہ کریکڈاؤن کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کی خوفناک صورتحال پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی شرمناک ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’کینتھ فیرو‘‘نے ایک مختصر انٹرویومیں سیاسی وانسانی حقوق کارکنان پرڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کے وحشیانہ کریکڈاؤن کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کی خوفناک صورتحال پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی شرمناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ بحرین میں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے عالمی برادری کو شاہی ڈکٹیٹرحکومت پردباؤ ڈالنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ فروری 2011ء سے ہی بحرین کی انقلابی عوام پر ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جس پر عالمی برداری نے مجرمانہ  خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

انہوں نےکہاکہ بحرین میں چوبیس نومبرکو جو انتخابات ہوئے وہ عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت کی سازش ہے۔

ییادرہے کہ بحرینی مظاہرین نے ہفتے کے روز سڑکوں پر نکل کر نمائشی انتخابات کی مخالفت اور انتخابات کے بائیکاٹ نیز بحرینی علما اور سیاسی گروہوں اور جماعتوں کے اقدام کی حمایت کا اعلان کیا۔ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے منامہ کے جنوب میں بحرینی مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے ایسی حالت میں نمائشی پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں شہری آزادی کا مکمل فقدان ہے جیسا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں تک نے ان انتخابات کو نمائشی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کی آمریت اور جمہوریت کے قیام اور ظلم و بے انصافی کے خاتمے کے لئے پرامن حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت کی جانب سے بحرینی مظاہرین کے خلاف مسلسل طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

بحرین

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی