امریکہ نے ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کرکے یہ ثابت کردیا کہ وہ عالمی غنڈہ ہے
جرمن تجزیہ کار: نیوزنور22مئی/جرمنی کے ایک تجزیہ کار نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران
مخالف اقدامات اُٹھا کر یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا ہے کہ عالمی اداروں اور اپنے اتحادی ممالک کی خارجہ پالیسی پر اس کا کنٹرول ہے اس لئے روس اورایران یورپ
کیلئے بہترین اورقابل اعتماد شراکت دار ہے۔ عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’کاسٹن
ہیے‘‘نے جرمن روزنامہ کےساتھ انٹرویو میں
کہاکہ امریکہ نے ایران مخالف اقدامات اُٹھا کر یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا
ہے کہ عالمی اداروں اور اپنے اتحادی ممالک
کی خارجہ پالیسی پر اس کا کنٹرول ہے اس لئے روس اورایران یورپ
کیلئے بہترین اورقابل اعتماد شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یورپی ممالک متحد ہوکر امریکہ کی غیر منطقی اورجارحانہ پالیسی کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد
ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی
مسائل کے حوالے سے روس کا نقطہ نظر واشنگٹن سے زیادہ منطقی ہے امریکہ کی پالیسی اپنے مفادات کے دفاع پر مبنی
ہے جوعالمی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ
نے ایران جوہری معاہدے کے خلاف جو رویہ اپنایا ہے اسے وہ یہ تاثردینے کی کوشش کررہا ہے کہ اس کے اتحادیوں
پر اس کا تسلط برقرارہے۔ انہوں نے کہاکہ یورپی ممالک کو امریکی تسلط سے آزاد ہوکر ایک آزادانہ پالیسی
اپنا کر روس اور ایران کےساتھ اپنے تعلقات کو بہتر کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کے دستبردار
ہونے کے بعد یورپی حکومتوں نے جو مؤقف
اپنایا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ اس
بات پر قائم رہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو ایک بار پھر
ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علحیٰدگی
کا اعلان کردیا تھا۔ ٹرمپ نے ایران کے خلاف پرانی ہرزہ سرائیوں کو دہراتے ہوئے کہا
کہ وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے حکم نامے پر دستخط کریں گے۔ واضح رہےکہ ٹرمپ کی علحیٰدگی
کے ردعمل میں یورپی ممالک نے کہا کہ وہ ایران جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے۔