نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ:

 نیوزنور 26نومبر/یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں شدت آل سعود کی احمقانہ شرپسندی کی علامت ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’محمدعلی الحوثی ‘‘نے کہاکہ  اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے دورے کے فورا بعد سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں شدت جنگ بندی کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی توہین ہے۔

 ادھر انصاراللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے بھی کہا کہ سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے پچھلے بارہ گھنٹے کے دوران الحدیدہ شہر پر پینتیس بار سے زیادہ مرتبہ بمباری کی ہے۔

یادرہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس بدھ کے روز یمنی حکام سے مذاکرات اور سوئیڈن میں ہونے والے امن مذاکرات کا راستہ ہموار کرنے کی غرض سے صنعا پہنچے تھے جہاں انہوں نے انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی اور یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر مہدی مشاط سے الگ الگ ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہےاوراس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی