نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


دخترانِ جمال خاشقجی:

نیوزنور 26نومبر/سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے ہاتھوں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی بیٹیوں نے اپنے باپ کے نقش قدم پر چلنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ اور اس کے خونخوار بیٹے ولیعہد محمد بن سلمان کے بھیانک جرائم سے پردہ اٹھاتی رہیں گی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب  کے ولیعہد محمد بن سلمان کے ہاتھوں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی بیٹیوں نے اپنے باپ کے نقش قدم پر چلنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ اور اس کے بیٹے ولیعہد محمد بن سلمان کے بھیانک جرائم سے پردہ اٹھاتی رہیں گی۔

مقتول خاشقجی کی بیٹیوں نے واشنگٹن پوسٹ میں اپنے والد کے لیے شائع ہونے والی تعزیت سے متعلق تحریر میں زور دیا کہ ان کی روشنی کبھی مدھم نہیں ہوگی اور ان کے والد کے خواب ان کے ذریعے سے جاری رہیں گے۔

مقتول صحافی کی صاحبزادیوں نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی جانتے تھے کہ ان کے الفاظ لوگوں کو کس قدر متاثر کرسکتے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ  ان کے والد کے لیے یہ ضروری ہے کہ ان کے خیالات پر بحث کی جائے، جن کے لیے تصنیف، صرف ایک نوکری نہیں تھی بلکہ ضرورت تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جمال خاشقجی نے امریکا میں ایک نئی زندگی کا آغاز کیا تھا لیکن وہ اپنے وطن 'سعودی عرب' کے حالات پر بہت غم زدہ رہتے تھے اور وہ اپنے وطن کے لیے کبھی بھی نااُمید نہیں ہوئے۔

واضح  رہے کہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے صحافی جمال خاشقجی کو رواں برس 2 اکتوبر 2018 کو ترکی میں سعودی قونصل خانہ میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر قتل کردیا گیا تھا۔ اور ان کی لاش ابھی تک سعودی حکام نے ورثاء کے حوالے نہیں کی ۔ خاشقجی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے گئے تھے۔ خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بعد سعودی عرب کے بادشاہ اور اس کے خونخوار بیٹے محمد بن سلمان کا خونی چہرہ دنیا کے سامنے نمایاں ہوگیا۔

سعودیہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی