نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امام خامنہ ای:

 نیوزنور 26نومبر/اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر  رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت سید علی خامنہ ای نے تہران میں وحدت اسلامی کانفرنس کے دوران اسلامی ملکوں کے سفیروں سمیت معروف سماجی و سیاسی شخصیات کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ یمنی قوم اورانصااللہ بہت جلد جارح قوتوں پر فتح حاصل کریں گے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر’’رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت سید علی خامنہ ای ‘‘نے تہران میں وحدت اسلامی کانفرنس کے دوران اسلامی ملکوں کے سفیروں سمیت معروف سماجی و سیاسی شخصیات کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ یمنی قوم اورانصااللہ بہت جلد جارح قوتوں پر فتح حاصل کریں گے۔

آپ نے فرمایا کہ امریکہ اپنی سامراجی سوچ کی وجہ سے مختلف ممالک کی توہین اور تحقیر کرتا رہتا ہے۔

رہبر معظم نے فرمایا امریکہ کے بد زبان صدر ٹرمپ نے سعودی حکام کی توہین کرتے ہوئے دودھ دینے والی گائے سے تشبیہ دی۔

امام خامنہ ای نے امریکی صدر کے رویے کو سعودی عرب کے عوام اور خطے کی اقوام کی توہین قراردیتے ہوئےفرمایا کہ خطے کے اسلامی ممالک کے بعض حکام نے فلسطین اور یمنی عوام کے ساتھ خیانت کرتے ہوئے امریکا کا ساتھ دیا لیکن یقینا کامیابی اور فتح فلسطین اور یمنی عوام کی ہی ہوگی اور امریکا اور اس کے پیروکار بہت جلد شکست کھائیں گے۔

امام  خامنہ ای نے فرمایا کہ خطے میں امریکا اور صیہونی حکومت کو ذلت آمیزشکست ہوگی کیونکہ یہ پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہوچکے ہیں۔

امام خامنہ ای نے فرمایا کہ صیہونی حکومت کو تینتیس روزہ جنگ میں حزب اللہ سے شکست ہوئی، دو سال بعد فلسطینیوں کے مقابلے میں بائیس دن سے زیادہ نہ ٹک سکی اس کے بعد غزہ پر اس کی جارحیت آٹھ دن میں ہی شکست پر منتج ہوئی اور ابھی ایک ہفتہ قبل غزہ پر جارحیت میں اس کو دو دن میں ہی شکست کا منھ دیکھنا پڑا۔

امام سید علی خامنہ ای نے تمام تر دباؤ اور سختیوں کے مقابلے میں چالیس سال سے جاری ایرانی عوام کی استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ  اور صیہونی حکومت ایران کو دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن وہ نہ اب تک ایران کا کچھ بگاڑ سکے ہیں اور نہ ہی آئندہ اس کا کچھ بگاڑ سکیں گے۔

آپ نے فرمایا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس خطے میں سامراج کو ایک بار پھر اسلامی بیداری سے منھ کی کھانی پڑے گی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ خطے کی نجات اسلامی بیداری کی تقویت میں ہے میں تمام مسلم اقوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اسلامی بیداری کی تحریک کی زیادہ سے زیادہ تقویت کریں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی