امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کو مقاومتی محاذ سے شکست ہوئی ہے
آیت اللہ محسن اراکی:
نیوزنور 24نومبر/تقریب مذاہب اسلامی کے عالمی فورم کے جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ بتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا ایک پیغام یہ بھی ہے کہ امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کو مقاومتی محاذ سے شکست ہوئی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق تقریب مذاہب اسلامی کے عالمی فورم کے جنرل سیکریٹری آیت اللہ محسن اراکی نے تہران میں بتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم اجتماع کا مقصد اسلامی مقاومت کے محاذ کی حمایت و پشتپناہی ہے۔
آیت اللہ محسن اراکی نے کہا کہ اس عظیم اجتماع نے ثابت کردیا کہ عالم اسلام میں تفرقہ اور اختلافات پیدا کرنے کی تکفیری سوچ کو شکست ہوئی اور عالم اسلام ہر قسم کے نظریے، عقائد و سوچ اور جغرافیائی محل وقوع کے باوجود قرآن مجید اور رسول اسلام (ص) کے راستے پر گامزن ہے۔
واضح رہے کہ بتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس آج تہران میں شروع ہوئی ہے جس میں ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں کے 350 علما، مفکرین اور دانشور شریک ہیں جبکہ یہ کانفرنس پیر کے روز تک جاری رہے گی-