داعش کی شکست کےبعد عراق میں امریکی افواج کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں ہے
عراقی ارکان پارلیمنٹ:
نیوزنور 24 نومبر/عراقی پارلیمنٹ کےایک رکن نےملک سے امریکی افواج کے فوری انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کو ایک سال قبل شکست دینے کے بعد عراق میں امریکی افواج کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراقی قانون ساز ’’امیر الشبلی‘‘نے پریس ٹی وی کےساتھ گفتگو میں کہاکہ امریکی افواج کی موجودگی عراق کی حاکمیت کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے خاتمے کے بعد سابق پارلیمان کو عراق سے تمام غیر ملکی افواج کو نکالنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئے ۔
انہوں نے کہاکہ اقتداراعلیٰ کسی بھی ملک کا یہ قیمتی اثاثہ ہے داعش کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کی قربانیوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عراق کی خودمختاری ان کیلئے کتنی اہمیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج کوئی بھی ملک اپنی سرزمین پر غیر ملکی افواج کی بیسز کو قبول نہیں کرےگا۔
بعض قانون سازوں کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی افواج کی موجودگی ایک قانونی فریم ورک پر مبنی ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ عراق کے اندر غیر ملکی افواج کی موجودگی عراقی حکومت کے ساتھ معاہدے کے ذریعے انجام پانی چاہئے اوریہ معاہدے پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر کسی کو قبول نہیں ہیں۔
ایک اورقانون ساز عدنان الاسدی نے عراق میں امریکی افواج کی موجودگی کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہاکہ عرا ق میں امریکہ کے ہزاروں فوجی موجود ہیں اس کے باوجود حکومت کا اس بات پر اصرار ہے کہ یہ تمام فوجیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عراقی افواج کی مدد کیلئے امریکہ کے فوجی مشیر ہیں ۔
- ۱۸/۱۱/۲۴