آج دشمن اسلامی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کیلئے متحد ہوئے ہیں
ممتاز عراقی اہلسنت عالم دین :
نیوزنور 24 نومبر/عراق کے ایک ممتا زاہلسنت عالم دین نے مسلم اتحاد کو فروغ دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دشمنان اسلام مسلمانوں کے عظیم سرمائے کو پارہ پارہ کرنے کیلئے متحد ہوئے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’شیخ الخلاوی‘‘نےمسلم اتحاد کو فروغ دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دشمنان اسلام مسلمانوں کے عظیم سرمائے کو پارہ پارہ کرنے کیلئے متحد ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی طرف سے اسلامی اتحاد کو برقراررکھنے اوراسے مزید مضبوط کرنے میں کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی اتحاد کے خلاف دشمنوں کی طرف سے ہونے والے سازشوں کا ہمیں متحد ہوکر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اسلامی اتحاد کے خلاف دشمنوں کی مذموم سازشوں سے ہمیں ہر وقت آگاہ رہنے کی ضرورت ہے۔
- ۱۸/۱۱/۲۴