ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت مصنوعی انتخابات کے ذریعے عوام کے خلاف اپنی بربریت کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کررہی ہے
شیخ میثم السلمان:
نیوزنور 24 نومبر/بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن نےبحرین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو ایک ڈھونگ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ رژیم ان انتخابات کے ذریعے اپنے جرائم کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’شیخ میثم السلمان‘‘نےبحرین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو ایک ڈھونگ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ رژیم ان انتخابات کے ذریعے اپنے جرائم کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بحرین کا موجودہ انتخابی نظام ملک کے جمہوری نظام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ بحرین کے موجودہ نظام کے تحت عوام کو برابر کے حقوق حاصل نہیں ہیں اور شاہی نظام کے خلاف اُٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بحرین میں انتخابات انقلابی عوام کے مطالبات کی نمائندگی نہیں کرتے ۔
انہوں نے آل خلیفہ ڈکٹیٹر حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی مخالفین اورانقلابی نوجوانوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن کو فوری طورپر بند کریں ۔
انہوں نے کہاکہ بحرین میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے اور ملک میں سیاسی اصلاحات کی ضرورت ہے۔
- ۱۸/۱۱/۲۴