جمال خاشقجی کے قتل پر امریکی صدر ٹرمپ کا یو ٹرن قابل افسوس ہے
ترک وزیر خارجہ:
نیوزنور 24نومبر/ ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جمال خاشقچی کے قتل سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہے کہ وہ اس معاملے پر تفتیش کے نتائج پرآنکھیں پھیرلیں گے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ترک وزیر خارجہ’’ میولت کاسوگلو‘‘ نے امریکی صدر کے حالیہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ کہنے کے بجائے کہ ہوسکتا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل سے آگاہ ہوں سعودی عرب کا ثابت قدم ساتھی بننے کا عندیہ دیا۔
ترکی کے وزیر خارجہ نے ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے انصاف پر تجارتی تعلقات کو ترجیح دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی کو فوقیت دی جانی چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ متنازع بیان میں کہا ہے کہ مرکزی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اپنی تفتیش میں اس نتیجہ پر نہیں پہنچی ہے کہ صحافی جمال خاشقچی کا قتل سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ترکی کے استنبول شہر میں واقع سعودی قونصلیٹ میں 2 اکتوبر کو جمال خاشقچی کو قتل کردیا گیا تھا بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی افسران نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ اس طرح کا آپریشن ولی عہد کے حکم کے بغیر نہیں ہوسکتا ہےتفتیشی ایجنسی اس نتیجہ پر نہیں پہنچی ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد خاشقچی قتل کے ذمہ دار ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر نے کہا تھا کہ صحافی جمال خاشقچی کے قتل میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی ملوث ہوئے تو بھی وہ اتحادی ملک سعودی عرب کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب ایرانی عزائم کا مقابلہ کرنے میں امریکہ کی مدد کرتا رہا ہےاس کے ساتھ ہی وہ امریکہ سے 4 سو 50 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کے معاہدے اور دیگر سرمایہ کاری کا پابند ہے۔
- ۱۸/۱۱/۲۴