نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

دنیا امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں اُکتا گئی ہے

شنبه, ۲۴ نوامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۴۵ ب.ظ


ایرانی وزیر خارجہ:

 نیوزنور 24نومبر/ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری امریکہ کی انفرادیت پر مبنی پالیسی سے تنگ آچکی ہے کیوں کہ اس سے آئندہ نسلوں کو سنگین خطرہ ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ایران کے وزیر خارجہ ’’محمد جواد ظریف‘‘ نے دورہ اٹلی کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بحیرہ روم کانفرنس کے موقع پر غیرملکی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں ایران جوہری معاہدے اور امریکہ کی یکطرفہ پالیسی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری امریکہ کی انفرادیت پر مبنی پالیسی سے تنگ آچکی ہے کیوں کہ اس سے آئندہ نسلوں کو سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر نشستوں میں تقریباً سب اس بات سے متفق تھے کہ دنیا انفرادیت پر مبنی پالیسیوں سے تنگ آچکی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ یکطرفہ پالیسی کا مؤثر مقابلے کے لئے تیار رہے اور اسے عالمی روایت بننے کی ہرگز اجازت نہ دے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی بحیرہ روم کانفرنس کے موقع پر اطالوی قیادت اور بعض ممالک کے حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں خطے کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص شام اور یمن سے متعلق بات چیت ہوئی۔

واضح رہے  کہ محمد جواد ظریف نے بحیرہ روم ڈائیلاگ کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لئے اٹلی کا دورہ کیا تھااورانہوں نے اس کانفرنس میں خطاب کے علاوہ اپنے جاپانی، اطالوی اور روسی ہم منصوبوں اور شام کے امور میں اقوام متحدہ کے ایلچی سےملاقاتیں کیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی