حماس اور حزب اللہ اسلامی مقاومت کے دو مضبوط ستون ہیں /حماس حزب اللہ کی طرح عسکری طاقت بن چکی ہے
اسرائیل کے سبکدوش وزیردفاع:
نیوزنور 24نومبر/اسرائیل کے سبکدوش وزیردفاع اور شدت پسند سیاست دان نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کی بڑھتی عسکری طاقت صہیونی ریاست کی سلامتی کے لیے خطرہ ہےاور ایک سال کے بعد حماس حزب اللہ کی طرح طاقت ور ہوجائے گی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 10 کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیر دفاع اور شدت پسند سیاست دان’’ آوی گیڈور لائبرمین ‘‘نے کہا کہ حماس کی بڑھتی قوت صہیونی ریاست کے لیے خطرہ ہے۔
انہوںنے کہا کہ ہم مختصر مدت کے لیے امن حاصل کرنا چاہتےہیں اور اس کی قیمت پر طویل المدت سلامتی کا خطرہ مول لے رہے ہیں کیونکہ حماس سنہ 2014ء کی نسبت زیادہ طاقت ور ہے جو آئندہ سال حزب اللہ کے ہم پلہ ہوجائے گی۔
انہوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ غزہ کے حوالے سے اسرائیلی حکومت کا مؤقف غلط ہے۔
یاد رہے کہ آوی گیڈور لائبرمین نے حال ہی میں غزہ پرحملے کے بعد اپنی ناکامی چھپانے کے لیے وزارت دفاع کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا وہ غزہ میں فوجی کارروائی جاری رکھنے کے حامی جب کہ فائربندی کے مخالف تھے۔
واضح رہے کہ آوی گیڈور لائبرمین نے کنیسٹ کے عرب ارکان کو بھی خبردار کیاتھا اور عرب رکن کنیسٹ ایمن عودہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں فلسطینیوں کی حمایت کرنےکا الزام عاید کیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ایمن عودہ جیسے عناصر کنیسٹ کے رکن بننے کے اہل انہیں وہ اسرائیلی ریاست کی سلامتی کے خلاف کام کرتے ہیں۔
- ۱۸/۱۱/۲۴