صیہونی جنگی مجرم اور فلسطینیوں کے قاتل کو گلے لگانااُمت مسلمہ کے غداری ہے
عالمی علماء اتحاد کےنو منتخب چیئرمین:
نیوزنور 24نومبر/عالمی علماء اتحاد کےنو منتخب چیئرمین نے کہا ہے کہ علماء قضیہ فلسطین کے خلاف امریکہ اور صہیونیوں کی ناپاک سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق علماء کونسل کے نو منتخب چیئرمین ’’احمد الریسونی ‘‘نےاسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو لکھے گئے ایک مکتوب میں کہا کہ قضیہ فلسطین کے خلاف ہونے والی ہر سازش اور امریکہ کی طرف سے صدی کی ڈیل کی سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی ہرشکل کی مذمت اور مخالفت کرتے ہیں کیونکہ ایک ایسی ریاست جو غصب، قتل عام، آبرو ریزی اور اجتماعی بے دخلی جیسے سنگین جرائم میںملوث ہو اس کے ساتھ کسی صورت میں تعاون نہیںکیا جاسکتا اور نہ ہی اسے آئینی جواز فراہم کیا جاسکتا ے۔
عالمی علماء کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی ریاست جنگی مجرم ہے اور جنگی مجرموں کو گلے لگانے کا کوئی جواز نہیں۔
احمد الریسونی نے مزیداسماعیل ہنیہ کو یقین دلایا کہ علما ءاتحاد فلسطینی قوم کے اجتماعی ویژن،تنظیموں کے طریقہ کار اور اجتماعی ویژن کے مطابق کام جاری رکھے گی۔