اردغان کی شام مخالف پالیسی ناکامی سے دوچار ہے
بین الاقوامی تعلقات کے ترک تجزیہ کار:
نیوزنور 24نومبر/بین الاقوامی امور کے ترک تجزیہ کار نے کہا ہے کہ شامی جنگ کے آغاز سے ہی اردغان کی دمشق مخالف پالیسی ناکامی سے دوچار رہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق مقامی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’حسن اونال‘‘نےکہاکہ شامی جنگ کے آغاز سے ہی اردغان کی دمشق مخالف پالیسی ناکامی سے دوچار رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اردغان نے دمشق حکومت کے سقوط پر ایک بڑا داؤ لگایا لیکن شامی قیادت ،فوج اورعوام کی استقامت کے نتیجے میں علاقے کے خلاف بین الاقوامی سازش کہ جس کا مقصد پورے علاقے پر امریکی اسرائیلی تسلط قائم کرنا تھا ناکام ہوکر رہ گیا۔
انہوں نے کہاکہ دشمنوں پر شامی فوج کی فتح کے باعث اردغان کی دمشق مخالف پالیسیاں خود ترکی کیلئے بحران کا باعث بن رہی ہیں۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۱۱/۲۴