نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بین الاقوامی امور کےامریکی ماہر:

نیوزنور 24نومبر/بین الاقوامی امور کے ایک امریکی ماہر نے اسلامی جمہوریہ ایران پر کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن کی خلاف ورزی سے متعلق امریکی الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اس طرح کےبیان کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کا جواز پیش کرنا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’پپاڈوپولس‘‘اسلامی جمہوریہ ایران پر کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن کی خلاف ورزی سےمتعلق امریکی الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ اس طرح کےبیان کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کا جواز پیش کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ایران کے خلاف امریکی الزام سفید جھوٹ ہے اور یہ الزام بوسنیا،عراق ،لیبیا اورشام پر امریکی الزام سے مختلف نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسطرح کے بیان کا مقصد  ایران جیسی آزاد وخودمختار ریاست کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت کا جواز پیش کرنا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن کے خلاف ورزی سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کےبیان کومسترد کرتے ہوئےکہاکہ ہیگ میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن کے اجلاس کے دوران امریکی وفد نے ماضی کی طرح  ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کردیے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ اجلاس کے قوانین اورضوابط کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد کے اراکین اس اجلاس کی جنرل نشست کے اختتام پر امریکی الزامات کا تفصیلی جواب دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن کا واحد رکن ملک ہے کہ جس کے پاس بھاری مقدار کے کیمیائی ہتھیار موجود ہیں اوراس نے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی سے متعلق معاہدے پر بھی ہر گز عمل نہیں کیا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی