ٹرمپ کےبیان نے سعودی اسرائیلی شیطانی گٹھ بندن کو بےنقاب کیا ہے
کیتھ پرسٹن:
نیوزنور 24نومبر/امریکہ کےایک معروف سیاسی تجزیہ کار اور بین الاقوامی امور کےماہر نے ٹرمپ کےاس بیان کہ سعودی عرب میں موجودہ شاہی نظام پرکوئی آنچ آئی تو اسرائیل کا وجود بھی خطرے میں پڑ جائےگا کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے سعودی عرب اوراسرائیل کےدرمیان خفیہ شیطانی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوا ہے
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ ایک مختصر انٹرویو میں ’’کیتھ پرسٹن‘‘نے ٹرمپ کےاس بیان کہ سعودی عرب میں موجودہ شاہی نظام پرکوئی آنچ آئی تو اسرائیل کا وجود بھی خطرے میں پڑ جائےگا کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے سعودی عرب اوراسرائیل کےدرمیان خفیہ شیطانی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوا ہے
یورو نیوز کےساتھ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہاکہ اسرائیل کے وجود کا دارمدار سعودی عرب میں شاہی نظام کے استحکام میں مضمر ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں موجودہ شاہی نظام پر کوئی آنچ آئی تو اسرائیل کا وجود بھی خطرے میں پڑ جائے گا ۔
انہوں نے کہاکہ جب تک سعودی عرب جیسا طاقتور اتحادی خطے میں موجود ہے اسرائیل کی نابودی کا خواب پورا نہیں ہوگا۔
امریکی تجزیہ کار کیتھ پرسٹن نے کہاکہ ٹرمپ کے اس بیان سے ان سابقہ رپورٹوں کی تصدیق ہوتی ہے کہ سعودی عرب اوراسرائیل کے درمیان خفیہ اتحاد قائم ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی اکثرعوام کویہ لگتاتھا کہ ریاض اورتل ابیب ایک دوسرے کے دشمن ہیں تاہم ٹرمپ کےبیان سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوا ہے کہ دونوں رژیموں کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ ،اسرائیل اورسعودی عرب کے شیطانی مثلث کا مقصد مشرق وسطیٰ میں اپنے مشترکہ مفادات کا تحفظ اور اسٹریٹجک علاقے پر اپنا تسلط جمانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اسرائیل کے وجود کیلئے اس لئے اہم ہے کیونکہ ریاض رژیم علاقائی امن واستحکام کو درہم برہم کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی تخریب کارایاں اورجارحیت پر مبنی اس کی پالیسیاں اگرچہ اسرائیل کے مفاد میں ہیں تاہم یہ امریکی قومی مفادات کےبرعکس ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکی سیاستدانوں اورموجودہ حکومت کو امریکی اقوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے بلکہ حکمران طبقے کے مفادات کا تحٖفظ کررہے ہیں۔
- ۱۸/۱۱/۲۴