قطر مذاکرات کے لئے سعودیہ کی پیشگی شرائط کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں
امیرقطر:
نیوزنور23 نومبر/قطر کے امیر نے قطر اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کا راہ حل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب دوسرے عرب ممالک میں مداخلت بند اور ان کی حاکمیت کا احترام کرے تو اس سے خلیج فارس کا بحران حل ہوجائےگا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے قطر اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کا راہ حل بتاتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب دوسرے عرب ممالک میں مداخلت بند اور ان کی حاکمیت کا احترام کرے تو اس سے خلیج فارس کا بحران حل ہوجائےگا۔
امیر قطر نے خلیج فارس کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں اٹلی کے صدر کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قطر مذاکرات کا حامی ہے لیکن قطر مذاکرات کے لئے پیشگی شرائط کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔
اس نے کہا کہ اگر سعودی عرب دوسرے عرب ممالک کے امور میں مداخلت بند کردے تو بحران خود بخود حل ہوجائےگا۔
- ۱۸/۱۱/۲۳