ایران مخالف پابندیوں سے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں
ترک اسپیکر:
نیوزنور23 نومبر/ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’بن علی یلدرم‘‘ نے ترک شہر ازمرمیں معاشی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر پابندیاں اور امریکہ کے روس پر دباؤ سے خطے پر برے اثرات مرتے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایک طرف تو ایران پر پابندیاں لگائیں اور دوسری طرف معیشت اور ڈالر کے ذریعے روس پر دباؤ ڈالا جس سے خطہ متاثر ہورہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کے یکطرفہ فیصلوں سے عالمی ضوابط مشکلات کا شکار ہوئے ہیں جس سے جدید بحران پیدا ہوں گے۔
انہوں نے سامراجی ممالک کو خطے کی مشکلات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ سامراج ممالک اپنے فیصلوں کے خطرناک انجام کی پرواہ کئے بغیر سب کچھ پیسوں اور ڈالروں میں حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن انھیں یہ نہیں پتہ کہ جہاں انسانیت نہ ہو وہاں زندگی اور حیات کا کوئی نام نشانی باقی نہیں رہتا۔
- ۱۸/۱۱/۲۳