سعودی امریکی شیطانی گٹھ بندن کے خلاف یمنی عوام کی استقامت پوری دنیا کیلئے ایک نمونہ ہے
یمنی مفتی اعظم:
نیوزنور23 نومبر/یمن کے مفتی اعظم کے مطابق یمنی قوم نے سعودی امریکی جارحین کے خلاف جو استقامت کا مظاہرہ کیا ہے وہ پوری دنیا کیلئے ایک نمونہ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ شمس‘‘نے کہاکہ سعودی امریکی جارحین کے خلاف جو استقامت کا مظاہرہ کیا ہے وہ پوری دنیا کیلئے ایک نمونہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ یمن پر سعودی جنگی اتحاد کی وحشیانہ کا روائیوں سے صرف اورصرف امریکہ اوراسرائیلی جیسی اسلام دشمن طاقتوں کو فائدہ ہورہا ہے۔
انہوں نے سعودی جنگی اتحاد سے مطالبہ کیا کہ وہ یمنی عوام کے خلاف اپنی بربریت کو فوری طورپر بند کرے۔
انہوں نے کہاکہ یمنی عوام نے دشمنوں کے خلاف استقامت کا مظاہر ہ کرکے انہیں شکست دی ہے۔
واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔