حکومت واشنگٹن روس ،چین اوریورپ کے تعلقات میں شگاف ڈالنے کے درپے ہے
روسی تجزیہ کار: نیوز نور22مئی/روس کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے روس کی
معروف شخصیات اورکمپنیوں پر ٹرمپ انتظامیہ
کی طرف سے نئی پابندی عائد کئے جانے کے نئے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
امریکہ پابندیوں کے ذریعے روس کو اقتصادی طورپر یورپ اورایشیا سے الگ کرنا چاہتا
ہے ۔ عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’میخائیل
گراچیو‘‘نے روس کی معروف شخصیات اورکمپنیوں پر
ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے نئی پابندی عائد کئے جانے کے نئے اقدام کی مذمت
کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پابندیوں کے
ذریعے روس کو اقتصادی طورپر یورپ اورایشیا
سے الگ کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان
پابندیوں کا بنیادی مقصد روس اوریورپی یونین اور
روس اورچین کے درمیان تعلقات میں شگاف پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ روسی حکومت کو امریکہ کے اس اقدام کا جواب امریکی کمپنیوں اور شخصیات پر جوابی پابندیاں
عائد کرکے نہیں دیناچاہئے بلکہ سب سے بہترین ردعمل امریکی سفارتکاروں کی ملک بدری
ہے۔ انہوں نے کہاکہ
یورپی یونین کو اس دفعہ احساس ہوگا کہ امریکہ ایک قابل اعتماد تجارتی
پارٹنر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کے ظالمانہ اقدامات کے درمیان روس کے
پاس یورپ کےساتھ اپنے تجارتی وسفارتی
تعلقات کو مستحکم کرنے کا بہترین موقعہ ہے وہ بھی ایسے وقت میں جب یورپی
یونین ایران کےساتھ تجارت کرنے والی اپنی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے بچانے کی
کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کی سفارتکاری اس وقت سب سے نچلی سطح پر ہے اوروہ اپنے پرانے
دوستوں سے کشیدگی مول لینے اورتعلقات منقطع کرنے کو تیار ہے ۔