دہشتگردی پر شام کی فتح سے مقاومتی محور مزید مضبوط ہوا ہے
جمعه, ۲۳ نوامبر ۲۰۱۸، ۰۲:۵۱ ب.ظ
لبنانی رکن پارلیمنٹ:
نیوزنور23 نومبر/لبنان کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ نے کہاہے کہ دہشتگردی پر شامی فوج کی پیروزی نے علاقے کے خلاف صیہونی منصوبے کو خاک میں ملادیا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’نجدا وقیم ‘‘نے کہاکہ دہشتگردی پر شامی فوج کی پیروزی نے علاقے کےخلاف صیہونی منصوبے کو خاک میں ملادیا۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی پر شامی فوج کی فتح سے پوری دنیا دہشتگردوں کے شر سے محٖفوظ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دشمنوں کے خلاف شام کی فتوحات سے مقاومتی محور مزید مضبوط ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغرب نے امریکہ کی قیادت میں قابض اسرائیلی فوج کا استعمال کرکے علاقے میں جاری انقلابی تحریکوں کو کچلنے کی ناکام کوشش کی۔
انہوں نے مزیدکہاکہ بعض عرب رژیموں کی طرف سے اسرائیل کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوششیں شرمناک ہیں۔
- ۱۸/۱۱/۲۳