سعودی عرب نے یمن کے تمام غذائی اور طبی مراکز کو تباہ کردیا ہے
ہیومن رائٹس واچ کے سربراہ:
نیوزنور23 نومبر/ ہیومن رائٹس واچ کے سربراہ نے یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ اور بھیانک ہوائی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن میں تمام انسانی حدوں کو پامال کرتے ہوئے یمن کے تمام غذائی اور طبی مراکز کو تباہ کردیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کے سربراہ کانٹ راث نے یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ اور بھیانک ہوائی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے یمن میں تمام انسانی حدوں کو پامال کرتے ہوئے یمن کے تمام غذائی اور طبی مراکز کو تباہ کردیا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب کی فضائیہ جان بوجھ کر اور آگاہانہ طور پر یمنی کے غذائی اور طبی مراکز کو تباہ کررہی ہے جس کے نتیجے میں یمن کے کئی ملین عوام کو غذائی اور طبی مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی فضائیہ یمن کے کھیتوں، مویشیوں ، غذائی پیداوار کے کارخانوں، غذائی مواد کی دکانوں اور بازاروں کو وحشیانہ اور بے رحمانہ طور پر بمباری کرکے تباہ کررہی ہے۔
اقوام متحدہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں یمن کے 85 ہزار سے زائد بچے شہید ہوگئے ہیں عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے یمن میں سعودی عرب کی بربریت اور اس کے جنگی جرائم کا نظارہ کررہے ہیں۔