افغان خانہ جنگی سے گزشتہ 6 ماہ کے دوران 1147 بچے جاں بحق یا زخمی ہوئے
افغان انسانی حقوق تنظیم:
نیوزنور23 نومبر/افغانستان میں انسانی حقوق کی تنظیم نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس ملک میں جاری جنگی کی وجہ صرف گزشتہ 6 کے دوران 1147 بچے جان کی بازی ہارگئے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کمیشن نے بچوں کے حقوق کے بارے میں جنگجوؤں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فریقین بچوں کا خیال نہیں رکھتے ہیں جس کی وجہ سے صرف 6 ماہ کے دوران 1147 بچے جاں بحق یا زخمی ہوئے۔
افغانستان میں انسانی حقوق کی تنظیم کے ڈائریکٹر نجیبالله زدران ببرکزی کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران ملک میں معصوم بچوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران 145 بچے ہلاک اور 1147 شدید زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے واقعات’خوفناک اور باعث شرم ہیں اور تاریخ تمام فریقین کا فیصلہ کرے گی۔