نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


محمد جواد ظریف:

 نیوزنور23 نومبر/ایران کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ دوبارہ امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات نہیں کریں گے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دورہ اٹلی کے موقع پر روم میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کرنے کیلئے امریکی کوششوں پر رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدہ ایک اچھا معاہدہ ہے اور ایران اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں امریکہ سے مذاکرات نہیں کرے گا۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران نے دنیا کے 6 بڑے ممالک کے ساتھ جوہری مذاکرات کئے جو 12 سال تک جاری رہنے کے بعد جوہری معاہدے پرمنتج  ہوا اور اب یہ یورپ اور جوہری معاہدے کے رکن ممالک کا کام ہے کہ وہ عالمی امن و سلامتی کیلئے کوشش کرے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے ایرانی عوام اور نظام کے خلاف بعض بڑی طاقتوں کی دشمنی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران  اسلامی انقلاب کے 40 سال بعد بلکہ 7 ہزار سال سے قائم ودائم ہے اور رہے گا۔

محمد جواد ظریف نے دورہ اٹلی کے موقع پر روم میں ایران اٹلی مشترکہ ایوان صنعت کی تجارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ایران جوہری معاہدے کا ایک اہم مقصد ایران اور عالمی برادری کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو بحال کرنا تھا جبکہ آج ڈونلڈ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسی ایران اور عالمی برادری کے درمیان تعاون میں رکاوٹ کا باعث بن گئی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی