امریکہ شام سے داعش کو عراق کی طرف دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے
عراقی حزب اللہ :
نیوزنور23 نومبر/عراق کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ نے امریکی سازشوں کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیطان بزرگ امریکہ امریکہ شام سے داعش کو عراق کی طرف سے دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق آر ٹی کے ساتھ مختصرگفتگو میں حزب اللہ کے ترجمان وسینئر کمانڈر ’’الحسینی ‘‘نےامریکی سازشوں کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ امریکہ شام سے داعش کو عراق کی طرف سے دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں عراق کی سرحد پر تکفیری گروہ داعش کی حالیہ حرکتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ داعش کی حمایت سے علاقے میں جنگ کی آگ کو بھڑکائیں رکھنا چاہتا ہے ۔
انہو ں نے عراق ،شام مشترکہ سرحد پر حزب اللہ کے مجاہدین کی تعیناتی پر تاکید کرتے ہوئے کہاکہ ہم عراق کی زمین پر اغیار کی افواج کے کنٹرول کی مذمت کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ عراق میں امریکی افواج کی موجودگی غاصبانہ قبضے کے مترادف ہے ۔