ایران اسلام کا جبکہ امریکہ شیطان کا مرکز ہے
ممتاز عراقی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور23نومبر/عراق کے ایک سرکردہ اہلسنت عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آج ایران اسلامی دنیا کا مرکز ہے کہا ہے کہ عراقی عوام ایران کے حقوق کے دفاع میں اس ملک کی عوام اورقیادت کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ خالد ملاء‘‘نے اس بات کےساتھ کہ آج ایران اسلامی دنیا کا مرکز ہے کہا کہ عراقی عوام ایران کے حقوق کے دفاع میں اس ملک کی عوام اورقیادت کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج ایران اسلام کا مرکز جبکہ امریکہ شیطان کا مرکز ہے۔
انہوں نے کہاکہ شیطانی بزرگ امریکہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مسلمانوں کوکمزور کرنے کیلئے دہشتگردوں کی حمایت کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر دوبارہ ظالمانہ پابندیاں عائد کررہا ہے اوراس ماحول میں عراقی عوام وحکومت کو ایرانی حکومت وعوام کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے فلسطین ،شام ،یمن ،عراق اورافغانستان کی مظلوم عوام کا دفاع کرنے کی بڑی قیمت ادا کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب عراق پر۲۰۱۴ء میں داعش کی یلغار پر پوری دنیا نےمجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی تھی اس وقت واحد ایران ہی عراقی قوم اورحکومت کے دفاع میں آگئے آیا۔