بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت جمہوریت کو چلانے کی اہل نہیں ہے
سعید شہابی:
نیوزنور23 نومبر/بحرین کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ کارکے مطابق بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت جمہوریت کو چلانے کی اہل نہیں ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک مختصر انٹرویو میں ’’سعید شہابی‘‘نےکہاکہ بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت جمہوریت کو چلانے کی اہل نہیں ہے ۔
منگل کےروز انسانی حقوق کے عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بحرین میں ۲۴ دسمبر کو ہونے والے انتخابات خوف اوربدعنوانی کےسیاسی ماحول میں ہورہے ہیں اورڈکٹیٹر شاہی حکومت حق رائے دہی کیلئے منصفانہ ماحول فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
بحرینی تجزیہ کار سعید شہابی نے کہاکہ دنیا اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہورہی ہے کہ سعودی عرب کی طرف بحرین کی شاہی حکومت جمہوریت کو چلانے کی اہل نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ آل خلیفہ رژیم کیسے جمہوریت کا دعویٰ کرسکتی ہے جب ہزاروں بے گناہ افراد کو پابند سلاسل کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مصنوعی انتخابات کا مقصد ایسے لوگوں کو چننا ہے جو ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کے احکامات پر عمل پیرا ہوں۔
واضح رہےکہ بحرین میں فروری 2011 ءسے عوام کی پرامن تحریک بدستورجاری ہے لوگ ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم جواب میں بحرینی حکومت اورآل سعود کے فوجی کارندوں نے اس عرصے میں سینکڑوں بحرینیوں کو شہید اورزخمی کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو کہ جن میں علماءاورسیاسی رہنما بھی شامل ہیں کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے ۔