اسلامی جمہوریہ ایران یمنی عوام تک انسانی دوستانہ امداد کی رسائی میں پیش پیش ہے
معروف یمنی تجزیہ کار:
نیوزنور23 نومبر/یمن کےایک معروف سیاسی تجزیہ نگار کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کےایسے چند ممالک میں شمار ہےجو سعودی جنگی جارحیت کےمقابلے میں یمنی مظلوم عوام کی حمایت کررہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’حسین البختی‘‘نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کےایسے چند ممالک میں شمار ہےجو سعودی جنگی جارحیت کےمقابلے میں یمنی مظلوم عوام کی حمایت کررہا ہے۔
یمن کی مطلوم عوام کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس جمعرات کو تہران میں شروع ہوگئی جس میں متعدد عالمی تنظیموں اور اداروں کےنمائندہ وفود شریک ہیں۔
اس بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد یمن کی مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کاحقیقی صورتحال کا جائزہ لینا اوردنیا والوں کو اسے آگاہ کرنا ہے۔
حسین البختی نے تہران میں یمنی عوام کی حمایت میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کو انتہائی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے ایسے چند ممالک میں شامل ہے جو جنگ یمن کے آغاز سے ہی مظلوم یمنی قوم کو انسان دوستانہ امداد فراہم کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مظلوم یمنی عوام پر سعودی جنگی اتحاد کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے میں ایرانی میڈیا ایک مثبت کردار اداکررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تہران میں یمن کی حمایت میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس یمنی عوام اورمقاومتی فورسز کو ایرانی میڈیا کی حمایت کانمونہ ہے۔
واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔