نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

امریکی سنیٹئر:

 نیوز نور22نومبر/امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ اور ریپبلکن پارٹی کےسنیٹئر نے امریکی صدر ٹر مپ کی طرف سے سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد کی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہائٹ ہاؤس سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان کا رابطہ عامہ کا دفتر بن گیا ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ اور ریپبلکن پارٹی کے سنیٹئر’ باب کروکر ‘‘نے امریکی صدر ٹر مپ کی طرف سے سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد کی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہائٹ ہاؤس سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان کا رابطہ عامہ کا دفتر بن گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے وحشی اور خونخوار قاتل کی حمایت کرکے امریکی قوم کا سر شرم سےجھکا دیا ہے۔

 موصوف سنیٹئر نے کہا کہ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وائٹ ہاؤس ایک دن سعودی عرب کے وحشی اور خونخوار ولیعہد کا رابطہ عامہ کا دفتر بن جائےگا۔

 ریپبلکن پارٹی کے سنیٹئرنے سعودی صحافی جمال خاشقچی کے بہیمانہ قتل کے بارے میں صاف و شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں واضح کردیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد خاشقچی کے قتل میں ملوث ہیں اور اسی کے حکم سے خاشقچی کو وحشیانہ طور پر قتل کیا گیا اور امریکی صدرکی طرف سے محمد بن سلمان کو بےگناہ ثابت کرنے کی کوششیں امریکی قوم کیلئے باعث شرم ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی