سوچی معاہدے کی ناکامی کی صورت میں ادلب میں فوجی آپریشن شروع ہوگا
شامی قانون ساز:
نیوز نور22نومبر/شام کے ایک سینئر قانون ساز نے کہا ہے کہ سوچی معاہدے کی دہشتگردوں کی طرف سے مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اس صوبے میں سر گرم تکفیری دہشتگردوں کے خلاف شامی فوج کو آپریشن شروع کرنے کا حکم صادر کیا جائے گا ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق’’حسین راقب‘‘ نے کہا کہ سوچی معاہدے کی دہشتگردوں کی طرف سے مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اس صوبے میں سر گرم تکفیری دہشتگردوں کے خلاف شامی فوج کو آپریشن شروع کرنے کا حکم صادر کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت دمشق ترکی اور روس کے درمیان طے پانے والے سوچی معاہدے کے مکمل نفاذ کی منتظر ہے اور اگر اس معاہدے کا جلد از جلد نفاذ نہ کیا گیا تو فوج کودہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ادلب میں فوجی آپریشن دہشتگردوں کو یہاں سے نکالنے کیلئے شامی عوام کا مطالبہ ہے۔
شامی اور ترک افواج کے درمیان تصادم کے امکانات کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ترکی شامی فوج کے ساتھ براہ راست تصادم شروع کرنے کی جراءت نہیں کر سکتی کیونکہ شامی قیادت اور عوام کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
- ۱۸/۱۱/۲۲