بن سلمان کا دفاع کرکے ٹرمپ کی ساکھ پوری طرح تباہ ہوئی ہے
مارک ڈنکاف:
نیوز نور22نومبر/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے انسانیت سوز جرائم پر پردہ ڈالنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کو ششیں اور اسلامی جمہوریہ ایران پر مسلسل بے بنیاد الزامات عائد کرنے سے دنیا بھر میں ٹرمپ کی ساکھ پوری طرح تباہ ہوگئی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک مختصر انٹریو میں ’’ مارک ڈنکاف‘‘ نے کہا کہ سعودی عرب کے انسانیت سوز جرائم پر پردہ ڈالنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کو ششیں اور اسلامی جمہوریہ ایران پر مسلسل بے بنیاد الزامات عائد کرنے سے دنیا بھر میں ٹرمپ کی ساکھ پوری طرح تباہ ہوگئی ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک نئے پیغام میں کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کو جمال خاشقجی کے قتل کے منصوبے کا پہلے سے علم ہونے کا امکان موجود ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ سعودی عرب کا مضبوط پارٹنر رہے گا اس لئے کہ سعودی عرب ایران کے خلاف امریکہ کا اہم ساتھی اور تیل مہیا کرنے والا اہم ملک ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں بڑی ڈھٹائی کے ساتھ کہا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سی آئی اے نے جو تحقیقات کیں اس کا نتیجہ قبل از وقت ہے۔
مارک ڈنکاف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر دہشتگر گروہوں کی حمایت کا الزام عائد کرنا شرمناک ہے حقیقت یہ ہے کہ امریکہ دہشتگردی کے سب سے بڑے حامی ممالک اسرائیل اور سعودی عرب کے جرائم میں برابر کا شریک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو سعودی عرب اور غاصب صیہونی رژیم کی حمایت فوری طور پر بند کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی طرف سے سعودی عرب اور اسرائیل کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوششیں ایک المیہ ہے ان کوششوں سے عالمی سطح پر امریکی صدر کی ساکھ پوری طرح تباہ ہوئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی اور اسرائیلی قاتلوں کے دفاع میں ٹرمپ کا کھڑا ہونا امریکی اقدار کے منافی ہے ۔
- ۱۸/۱۱/۲۲