جمال خاشقچی کے قتل پر پردہ اُٹھنے سے سعودی حکام دنیا بھر میں ذلیل و رسوا ہوئے ہیں
ترک تجزیہ کار:
نیوز نور22نومبر/مشرق وسطیٰ امور کے ایک ترک ماہر نے کہا ہے کہ جمال خاشقچی کے قتل پر پردہ اُٹھنے سے سعودی حکام دنیا بھر میں ذلیل و رسوا ہوئے ہیں ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق انقرہ یونیورسٹی میں سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر’’مصطفیٰ ترکوش‘‘نے کہا کہ جمال خاشقچی کے قتل پر پردہ اُٹھنے سے سعودی حکام دنیا بھر میں ذلیل و رسوا ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جمال خاشقچی کے قتل کے بعد سعودی عرب کا امریکہ اور یورپی ممالک کے ساتھ اسٹریٹیجک اتحاد اب زیادہ دیر تک برقرار رہنے والا نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ہاتھوں جمال خاشقچی کے بہیمانہ قتل کے بعد علاقے میں طاقت کے توازن میں اسٹریٹیجک تبدیلیاں رونما ہو نگی ۔
انہوں نے کہا کہ جمال خاشقچی کا بہیمانہ قتل سعودی حکام کی حمایت کے بغیر ناممکن تھا ۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک نئے پیغام میں کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کو جمال خاشقچی کے قتل کے منصوبے کا پہلے سے علم ہونے کا امکان موجود ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ سعودی عرب کا مضبوط پارٹنر رہے گا اس لئے کہ سعودی عرب ایران کے خلاف امریکہ کا اہم ساتھی اور تیل مہیا کرنے والا اہم ملک ہے.
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں بڑی ڈھٹائی کے ساتھ کہا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل پر سی آئی اے نے جو تحقیقات کیں اس کا نتیجہ قبل از وقت ہے۔
- ۱۸/۱۱/۲۲