نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


افغان عہدے دار:

نیوز نور22نومبر/افغانستان کے ایک سینئر عہدے دار نے کہا ہے کہ کابل خود کش حملے میں امریکی و اسرائیلی انٹلیجنس ایجنسیاں ملوث ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق’’محمد حسن جعفری‘‘ نے کہا کہ دہشتگردوں کہ جنہیں  امریکہ اور اسرائیل سمیت دیگراستکباری طاقتوں کی حمایت حاصل ہے دارالحکومت کابل کے دہشتگردانہ حملے کے ذمہ دارہیں۔

اُ مت مسلمہ کے درمیان اتحاد کی بر قراری پر تاکید کرتے ہوئے افغان عہدے دار نے کہا کہ دشمنان اسلام مسلمانوں کے درمیان اختلافات کے بیچ بونے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اور طالبان کے خلاف نام نہاد جنگ جاری رکھنے کے بہانے استکباری قوتوں کا علاقائی عوام کے خلاف جرائم جاری رکھنے کا بہانہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ تکفیری گروہ عالمی استکباری قوتوں کے ایجینٹ ہیں ۔

انہوں نے امریکہ سےافغان عوام کو تقسیم کرنے پر مبنی کاروائیاں فوری طور بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسکے اتحادی افغانستان کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی عہدے دار افغانستان میں اپنے مفادات کے دفاع میں مصروف ہیں اور انہیں افغان عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کو غیر ملکی افواج کی موجود گی کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی