مشرق وسطیٰ میں ایران کے بڑھتے اثرورسوخ سے امریکہ بھوکھلایا ہوا ہے
عالمی امورکے امریکی ماہر: نیوز نور22مئی /عالمی امور کےامریکی ماہر نے کہا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے
بعد سے ہی امریکہ ایران کو نشانہ بناتا
رہا ہے کیونکہ امریکہ کے مقابلےمیں علاقے
میں اسلامی جمہوریہ ایران کااثرورسوخ زیادہ ہے
جس میں ہردن گذرنے کےساتھ اضافہ
ہورہا ہے۔ عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی
ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’مائلس ہوئنگ‘‘نے کہاکہ ایران میں اسلامی انقلاب
کی کامیابی کے بعد سے ہی امریکہ ایران کو
نشانہ بناتا رہا ہے کیونکہ امریکہ کے
مقابلےمیں علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کااثرورسوخ زیادہ ہے جس میں
ہردن گذرنے کےساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس لئے اسلامی جمہوریہ ایران کو امریکی انتظامیہ کی طرف سے نشانہ بنایا جانا
کوئی باعث حیرت نہیں ہے اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطیٰ علاقے میں امریکی غنڈہ گردی کے خلاف اہم اورایک آزاد آواز ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اپنی حالیہ پالیسی
ہے مستقبل میں یقینی طورپر امریکی ڈالرز
سے اپنے تعلقات ختم کرنے جارہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ پمپیو نے بطور وزیر خارجہ اپنے ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران پر
بےبنیاد الزامات عائد کرکے دعویٰ کیا کہ تہران نے
جوہری معاہدے کی اقتصادی سہولیات سے
علاقے میں اپنےمقاصد کو آگے بڑھانے میں فائدہ اُٹھایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ ایٹمی معاہدے سے دستبردار ہوچکا ہے
اوروہ اپنے اتحادیوں کے تعاون سے علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا مقابلہ کرےگا۔ موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ پمپیو کی تشویش علاقے میں اسلامی
جمہوریہ ایران کی سرگرمیاں نہیں بلکہ امریکہ سے زیادہ علاقے میں بڑھتے اس کا اثرورسوخ
ہے اس لئے وہ اسرائیل،سعودی عرب اور
امریکی شیطانی محور کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پراکسی جنگ لڑ رہا ہے جس میں خود امریکہ اوراسکے اتحادیوں کو ذلت آمیز
شکست ہورہی ہے۔