نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


یورپی یونین کے سفیر:

نیوزنور22نومبر/بھارت میں تعینات یورپی یونین کے سفیر نے کہا ہے کہ یورپی یونین امریکی علیحدگی کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کی خواہاں ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تھامس کزلاوسکی نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ ایران جوہری معاہدے کا نفاذ چاہتا ہے دوسری صورت میں خطے پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر انتباہ بھی کیا کہ جوہری معاہدے کے خاتمے سے عالمی سلامتی بالخصوص مغربی ایشیا کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔
یاد رہے کہ عراق اور سعودب عرب کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران، بھارت کو تیل برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا اور اس کے علاوہ ایران پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔

امریکی صدر نے ایران کو تنہائی کا شکار کرنے کے لئے اقتصادی دباؤ اور پابندیاں کا طریقہ کار اپنایا ہوا ہے جبکہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اور عالمی جوہری ادارہ بھی اس بات کی بارہا تصدیق کرچکا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی