امریکی صدر نے قاتل اور مجرم ولیعہد محمد بن سلمان کی حمایت کرکے امریکی عوام کا سر شرم سے جھکا دیا ہے
واشنگٹن پوسٹ:
نیوزنور22نومبر/ایک مشہورامریکی اخبار نےٹرمپ کے سعودی عرب کی حمایت میں بیان کو مکروہ قراردیتے ہوئے لکھاہے کہ امریکہ میں سعودی عرب کی 450 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا صدارتی بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ٹرمپ کے سعودی عرب کی حمایت میں بیان کو مکروہ قراردیتے ہوئے لکھا کہ امریکہ میں سعودی عرب کی 450 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا صدارتی بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔
امریکی اخبار نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کی حمایت کے بیان کو مکروہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدر نے سعودی عرب کے قاتل اور مجرم ولیعہد محمد بن سلمان کی حمایت کرکے امریکی عوام کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔
اخبار نے لکھا کہ تصدیق ہوگئی کہ سعودی ولی عہد صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہوئے تو بھی امریکی صدر اس کا ساتھ دیں گے۔